دواوین
علی محمد الصلابیدواوین
جب اسلامی فتوحات کا سلسلہ وسیع ہوا اور مال کثرت سے خلافت کے خزانے میں پہنچنے لگا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ان اموال کے سلسلہ میں مشورہ کے لیے جمع کیا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں دیکھتا ہوں مال بہت ہے جو تمام لوگوں کے لیے کافی ہے اگر لوگوں کا احصاء نہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کس نے لیا اور کس نے نہیں لیا تو مجھے خوف ہے کہ آگے مشکلات پیدا ہوں گی۔
(تاریخ الطبری: جلد، 5 صفحہ، 203 عثمان بن عفان، صادق عرجون: صفحہ، 60)
سیدنا عمرؓ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی رائے کو اختیار کیا اور دواوین تیار کرنے کا حکم جاری کیا۔