(اہل سنت پر اعتراضات):
2۔ جو شخص اپنی ماں اور بہن سے یہ جانتے ہوئے نکاح کر لے کہ یہ محرمات میں سے ہیں اس پر حد شرعی نہیں۔
(انتہیٰ کلام الرافضی)۔
جوابات:
محرمات سے نکاح کرنے کی صورت میں صورتی عقد کی موجودگی میں امام ابو حنیفہؒ حد شرعی کے قائل نہ تھے ان کی رائے میں شبہ کی بنا پر حد ساقط ہو جاتی ہے۔ جبکہ بقیہ ائمہ کرامؒ اسے شبہ نہیں قرار دیتے۔ بلکہ وہ فرماتے ہیں: اس میں حد مغلظ ہوگی۔ اس لیے کہ اس نے دو حرام کاموں کا ارتکاب کیا ہے: حرام عقد اور وطی۔