حضرت ابو طالب اور حضرت خدیجہ کی وفات کے سال کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عام الحزن یعنی غم کا سال کے نام سے یاد کیا ہے۔
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند♦️*شیعہ دلیل*♦️
"حضرت ابو طالب اور حضرت خدیجہؓ کی وفات کے سال کو آنحضرتﷺ نے "عام الحزن " یعنی غم کا سال کے نام سے یاد کیا ہے۔
✳️*الجواب اہلسنّت* ✳️
اگر اس سال کو عام الحزن کا نام دینے کا مطلب یہی ہے کہ ہر سال ان کی وفات کے دن ماتم کی مجالس قائم کی جائیں تو کیا حضرت علی المرتضیٰؓ ،حضرت فاطمۃ الزھراءؓ،حضرت حسنؓ و حضرت حسینؓ نے ہر سال کوئی مجلس غم بپا کئ تھی؟اور کیا رحمۃ للعالمینﷺ نے بھی اپنے مہربان چچا ابو طالب اور اپنی پیاری بیوی خدیجۃ الکبریٰؓ کی وفات کا دن ہر سال مجلس ماتم کی طرح منایا تھا؟اگر نہیں تو پھر کس کی پیروی کرتے ہو؟