Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اعتراض:فرشتہ ماں کے پیٹ میں ہی تقدیر لکھ لیتا ہے یعنی زندگی موت اور رزق اعمال بد ہونا اور اچھا ہونا۔

  محمد حسین میمن

اعتراض:فرشتہ ماں کے پیٹ میں ہی تقدیر لکھ لیتا ہے یعنی زندگی موت اور رزق اعمال بد ہونا اور اچھا ہونا۔

خیرخواہی کے نام پر اکیاونواں(51)اعتراض:
فرشتہ ماں کے پیٹ میں ہی تقدیر لکھ لیتا ہے یعنی زندگی موت اور رزق اعمال بدہونا اور اچھا ہونا۔

(اسلام کے مجرم صفحہ 55) 


ازالہ:۔  
 
ڈاکٹر شبیرکو اعتراض ہے کہ جب سب کچھ لکھا ہوا ہے تو قرآن نازل کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟
اس کا جواب یہ ہے کہ خود قرآن تقدیر کے مسائل بیان کرتا ہے مثلاً،

وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللّٰهِ كِتَابًا مُؤَجَّلًا

( [سورہ آل عمران۔آیت 145.] )

’’اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر کوئی جاندار نہیں مر سکتا۔مقررشدہ وقت لکھا ہوا ہے۔‘‘
مزید ارشاد ہوتا ہے:

وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُبِينٍ

( [12.سورہ یٰس۔آیت] )

’’ہم نے ہر چیز کا حساب امام مبین میں رکھا ہوا ہے۔‘‘
اب اس اعتراض کا رخ قرآن کی جانب ہوگیا ہے۔اور عبارت یہ ہوتی ہے کہ جب سب کچھ لکھا ہوا ہے تو پھر قرآن نازل کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

اسم الكتاب: 
اسلام کے مجرم کون؟