Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مالی ادارہ

  علی محمد الصلابی

جب سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ مسندِ خلافت پر جلوہ افروز ہوئے تو آپؓ نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی مالی سیاست میں کوئی تغیر اور تبدیلی رونما نہ کی بلکہ اسی پر قائم رہے اگرچہ آپؓ نے اپنے دورِ خلافت میں مسلمانوں کو مال جمع کرنے، عمارتیں تعمیر کرنے اور اراضی کو اپنی ملکیت میں لانے کی آزادی دی اور اس سلسلہ میں مسلمانوں پر جو شدت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یہاں تھی وہ ختم ہو گئی جو انہیں خوف زدہ رکھتی تھی اور ان کی بہت سی خواہشات کی تکمیل سے مانع تھی۔ حضرت عثمانِ غنیؓ کا دور مسلمانوں کے لیے خوش حالی اور آسائش کا دور تھا۔

(مبادی إلاقتصادی الاسلامی، سعد ابراہیم صالح: صفحہ، 217)