دارالقضاء
علی محمد الصلابیبعض کتبِ تواریخ نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے مآثر میں دارالقضاء بنانا ذکر کیا ہے جیسا کہ ابنِ عساکرؒ کی اس روایت سے ظاہر ہوتا ہے جس میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے غلام ابو صالح بیان کرتے ہیں کہ مجھے حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھیجا تو میں نے آپؓ کو دارالقضاء میں پایا الخ۔
اگر یہ روایت صحیح ہے تو سیدنا عثمان بن عفانؓ پہلے خلیفہ ہیں جنھوں نے اسلام میں دارالقضاء قائم کیا آپؓ سے قبل دونوں خلیفہ سیدنا ابوبکر صدیق و سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہما کے سلسلہ میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ قضاء کے لیے مسجد ہی میں تشریف رکھتے تھے۔
(أشہر مشاہیر الاسلام: جلد، 4 صفحہ، 740)