قاضی کے لئے مسلمان ہونا شرط ہے
قاضی کے لئے مسلمان ہونا شرط ہے
سوال: کیا قاضی کے لئے مسلمان ہونا شرط ہے؟
جواب: مسلمان کے حق میں قاضی کا مسلمان ہونا باتفاق ائمہ اربعہؒ ضروری ہے، خواہ مقدمہ حدود کا ہو یا کسی اور باب سے متعلق ہو، البتہ غیر مسلم غیر مسلموں کے حق میں قاضی بن سکتا ہے یا نہیں؟ تو ائمہ ثلاثہؒ کے ہاں غیر مسلم غیر مسلموں کے حق میں بھی قاضی نہیں بن سکتا ہے، اور حنفیہ کے ہاں بن سکتا ہے۔
(فتاویٰ دارالعلوم کراچی جلد 5، صفحہ 57)