غیر مسلم کی گواہی
غیر مسلم کی گواہی
گواہی کا مسئلہ قضاء کے مسئلہ کی طرح ہے، اںٔمہ ثلاثہؒ کے نزدیک کافر بالکل گواہ نہیں بن سکتا، یعنی نہ کسی مسلمان کے حق میں اور نہ کسی کافر کے حق میں۔ جبکہ احناف کے ہاں کافر کسی مسلمان کے حق میں گواہ نہیں بن سکتا۔ البتہ کافر، کافر کے حق میں گواہ بن سکتا ہے۔
(فتاویٰ دارالعلوم کراچی جلد 5، صفحہ 111)