Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

بحث كلم طبية لا اله الا اللہ محمد رسول اللہ

  احقر العباد نذیر احمد مخدوم سلمہ القیوم

بحث كلم طبية لا اله الا اللہ محمد رسول اللہ

سوال

سنی لوگ کلمہ ادھورا پڑھتے ہیں جب علی ولی اللہ وصی رسول اللہ وخليفته بلا فصل والے جملے کو چھوڑ جاتے جب ان کا کلمہ ادھورا ہے تو ان کا مذہب بھی ادھورا ہوا ۔

جواب نمبر1

اس بات پر شیعہ سنی کا اتفاق ہے کے جب بھی کسی غیر مسلم ہندو، سکھ، عیسائی ل، یہودی اور مرزائی وغیرہ کو دائرہ اسلام میں داخل کیا جائے تو اسے کلمہ طیبہ پڑھا کر پاک کیا جاتا ہے اور اس پر کفر و اسلام کی مدار ہے ، مگر اس کلمہ طیبہ کے اجزاء میں شیعہ سنی کا اختلاف ہے ۔ اہلِ سنت کے نزدیک کلمہ مبارک کے دو ہی جملے ہیں لا اله الا اللہ محمد رسول اللہ اور شیعہ کے نزدیک کلمہ کے ان اجزاء میں لا اله الا اللہ محمد رسول اللہ على ولى اللہ وصی رسول اللہ و خلیفتہ بلا فصل ۔ اہلِ سنت کے کلمہ کی دونوں جزء قرآن پاک میں موجود ہیں چنانچہ پارہ 26 اور سورت محمد میں آیا ہے لا الہ الا اللّٰہ اور چار ورق الٹنے کے بعد اسی پارہ سورت فتح میں محمد الرسول اللہ موجود ہے۔

مگر ہمارا ساری دنیا کے شیعہ حضرات کو چیلینج ہے کہ اس موجودہ قرآن سے على ولى اللہ وصى رسول اللہ و خلیفتہ بلا فصل دکھائیں اور منہ مانگا انعام حاصل کریں ۔

جواب نمبر2

شیعی کلمہ سابقہ قانون کے بھی خلاف ہے ۔ کیونکہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک تمام رسولوں کے کلموں کی دو جزیں ہی ہوا کرتی تھیں ۔ چنانچہ : لا اله الا اللہ آدم صفى

لا اله الا اللہ نوح نجي اللہ

اللہ لا اللہ الا اللہ ابراهيم خليل اللہ

لا اللہ الا اللہ اسمعیل ذبیح اللّٰہ

لا اله الا اللہ موسى كليم اللّٰہ

لا اله الا اللہ عیسیٰ روح اللہ

اور آقائے نامدارﷺ کے کلمہ کی بھی سابقہ قانوں کے مطابق دو ہی جزیں ہیں ۔ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ۔

سوال

ہم نے علی ولی اللہ وصی رسول اللہ وخلیفة بلا فصل محبت کی وجہ سے ساتھ جوڑ دیا ہے ہم اسے کلمہ کی جزء تو نہیں سمجھتے، پھر اس میں حرج کیا ہے؟

الجواب

اگر محبت کی وجہ سے محبوب کا اسم گرامی کلمہ میں جوڑنا ہے تو پھر کیا آپ لوگوں کو حسنینؓ سے محبت نہیں ہے ؟ کیا حسینؓ کی والدہ گرامی خاتونِ جنتؓ سے محبت نہیں ہے؟ کیا ائمہ اثناء عشرہ کی محبت کے تم قائل نہیں ہو ۔ اگر ہو تو پھر ان تمام کو کلمہ کے ساتھ جوڑ کر ان کے اسماء گرامی کو بھی کلمہ کا جز بنانا چاہیئے۔ پھر کلمہ یوں بن جائے گا

لا اله الا الله محمد رسول الله علی ولی الله و صي رسول الله وخليفته بلا فصل والفاطمة بنتِ رسول الله والحسن والحسين ابناء بنتِ رسول الله

سوال

کیا سنی اپنے کلمے کا ثبوت کتبِ شیعہ سے پیش کر سکتے ہیں؟

الجواب

شیعہ کی کتاب غزوات حیدری میں موجود ہے کہ روزِ ازل جب تقدیر کی قلم کھینچی گئی تو خدا تعالیٰ نے فرمایا اے قلم لکھ ۔ قلم نے لکھا لا اله الا اللہ محمد رسول اللہ-

ملاحظہ ہو غزوات حیدری صفحہ9 طبع لکھنؤ۔

پہلا حوالہ

تب صمّدیت جلّ وعلانِ وحی کی کہ لکھ لا اله الا اللّٰللہ محمد رسول اللّٰہ ہر گاہ قلم نے یہ نام ذی جاہ سنا ۔ کمال جلالت و عزمت اس کی سے سجدہ میں در آیا۔

دوسرا حوالہ

سیدہ خدیجہ الکبریٰؓ کو رسول پاکﷺ نے جب اسلام میں داخل کیا توام المؤمنین سیدہ خدیجہ الکبریٰؓ نے یہ سنیوں والا کلمہ ہی پڑھا ۔ ملاحظہ ہو غزوات حیدری صفحہ29 اور شربت خوشگوار کلمہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ سے کان و زبان اپنی کو ذائقہ ایمان کا بخشا۔

تیسرا حوالہ

مہرِ نبوت پر یہی کلمہ ہوا تھا جو اہلِ سنت پڑھتے ہیں۔ حوالے کے لیے ملاحظہ ہو حیات القلوب صفحہ 36 جلد2

و مہر پیغمبرﷺ درمیان دو کتف اوست دو سفر نوشته است. سطر اول لا اله الا الله وسطر دوم محمد رسول الله۔

اور مہر نبوت کہ دونوں کندھوں کے درمیان تھی دو سطریں تھیں ، پہلی پر لا اللہ الا اللّٰہ اور دوسری سطر محمد رسول اللہ.

چوتها حوالہ

بہشتی علم پر جو کلمہ لکھا ہوا ہے اس میں علی ولی اللہ ۔۔۔۔۔۔۔نہیں ہے انکی ملاحظہ ہو حیات القلوب صفحہ59 جلد 2

بر آن علم بسفیدی دو سطر نوشته بود لا اله الا الله محمد رسول اللہ

اور اس (بہشتی، علم پر سفیدی کے ساتھ دو سطریں لکھی ہوئی ہیں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ۔

پانچواں حوالہ

معراج کی رات جو براق رسول پاکﷺ کو لینے آیا تھا اور آپ نے عرش معلہ کا سیر کیا اس براق کی پیشانی پر سنیوں والا کلمہ لکھا ہوا تھا۔ ملاحظہ ہو حیات القلوب صفحہ137 جلد 2

در میان دو دیده اش نوشته است لا الله إلا الله محمد رسول الله

براق کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھا ہوا تھا: لا اله الا اللہ محمد رسول اللہ۔

تسکینِ قلب کے لیے حوالے دیے گئے ہیں ورنہ اس مسئلہ میں اہلِ انصاف کے لیے اللہ تعالیٰ کا قرآن ہی كافی ہے۔