پہلا اصول
علی محمد الصلابیفوج کو ہمیشہ تقویٰ اور اطاعت الہٰی کا حکم دیا جائے کیونکہ مسلمانوں کا وہی پہلا ہتھیار ہے۔ اسے خبردار کیا جائے کہ تمہارا پہلا اور بڑا دشمن معاصی ہیں، دشمنان کفار کا دوسرا درجہ ہے۔ اس بات کی طرف توجہ دلائی جائے کہ اسلامی لشکر کے ہر ہر سپاہی پر ہمہ وقت دقیق نظر رکھنے والے فرشتے نگران مقرر ہیں، اسے گناہوں سے شرم کھانے کی طرف اشارہ کرنا ضروری ہے، کیونکہ ایک مجاہد کو یہ بات قطعاً زیب نہیں دیتی کہ وہ اللہ کے راستے میں میدان جہاد میں ہو اور گناہ بھی کرتا رہے، یہ انتہائی غیر معقول بات ہے۔ اسے تاکید کی جائے کہ اسلامی لشکر کا غلط روش کے جواز کے لیے دشمن کی بدکاریوں کو معیار بنانا غلط ہے اور یہ ذہن نشین کرایا جائے کہ مدد الہٰی کی ہمہ وقت اسے ضرورت ہے۔