Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

چوتھا اصول

  علی محمد الصلابی

 دشمن کے بارے میں پوری معلومات اکٹھی کر لینی چاہئیں۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے معلومات فراہم کرنے کا کام ان ہر اول دستوں کے سپرد کرنے کی ہدایت کی جو اسلامی لشکر کے اہم اور بہترین افراد پر مشتمل ہوں اور وہ لشکر کے کامیاب ترین اسلحہ سے لیس ہوں، کیونکہ یہ اندیشہ رہتا ہے کہ دشمن کو ان کا سراغ لگ جائے اور پھر وہ انہیں قتال پر مجبور کر دے۔ ایسے وقت میں ضروری ہو جاتا ہے کہ قوت اور ہتھیار کا مرعوب کن مظاہرہ ہو، تاکہ دشمن کو قوت کا احساس ہو جائے اور وہ مرعوب ہو کر بغلیں جھانکنے کی تلاش میں لگ جائے۔