Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیاسی پہلو

  علی محمد الصلابی

ا: عدل و انصاف کو لازم پکڑنے کی نصیحت ہے، اس لیے کہ یہی حکومت کی بنیاد ہے۔ رعایا میں عدل و انصاف کی تنفیذ حکومت کی مضبوطی، رعب و دبدبہ اور سیاسی و معاشرتی سنجیدگی عطا کرتی ہے۔ اس سے لوگوں کے دلوں میں ایک طرف حاکم کا خوف اور دوسری طرف اس کا احترام جاگزیں ہوتا ہے۔ نصیحت کرتے ہوئے آپ نے کہا: ’’رعایا کے ساتھ عدل وانصاف کرنا۔‘‘ اور کہا: ’’رعایا کا ہر فرد تمہاری نگاہ میں یکساں ہو۔‘‘

 ب: اولین مہاجرین و انصار پر خصوصی توجہ کی نصیحت ہے، اس لیے کہ انہی لوگوں نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا، اسلامی عقیدہ اور اس کی بنیادوں پر جو سیاسی نظام وجود میں آیا اسے انہی کے کندھوں نے سہارا دیا۔ یہی اس کے پاسبان اور محافظ رہے۔ پس وہ اس خصوصی اعزاز کے مستحق ہیں۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے نصیحت میں فرمایا: ’’اولین مہاجرین کے ساتھ حسن سلوک کرنا، ان کے سبقت الی الاسلام کے حقوق پہچاننا، انصار کے ساتھ بھلائی کرنا، ان کی اچھائیوں کی قدر کرنا۔‘‘