Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھائی

  علی محمد الصلابی

ان کے حقیقی بھائی (1) عبدالرحمٰن بن ام رومان ہیں۔

(2) عبداللہ اور ایک بہن اسماء۔

قتلۃ یا قتیلۃ بنت عبدالعزیٰ کے بطن سے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسلام سے قبل زمانہ جاہلیت میں اس سے شادی کی۔ اس کے اسلام میں اختلاف ہے۔ 

(3) محمد بن اسماء بنت عمیس۔

(یہ اسماء بنت عمیس ام عبدا للہ خثعمیہ ہیں، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی میمونہ رضی اللہ عنہا کی بہن ہیں۔ انھوں نے پہلے ہجرت حبشہ کی، پھر ہجرت مدینہ کی۔ انھوں نے جعفر بن ابی طالب سے شادی کی، (ان کی شہادت کے بعد) پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے شادی کی، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے شادی کی اور ان کی شہادت کے بعد بھی زندہ رہیں۔ (الاستیعاب: صفحہ 75، جلد 2۔ الاصابۃ: جلد 7 صفحہ 575)

دوسری بہن ام کلثوم بنت حبیبہ بنت خارجہ۔

(حبیبہ بنت خارجہ بن زید خزرجیہ۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان سے شادی کی۔ ان کی وفات کے بعد اسف بن عتبہ بن عمرو نے ان کے ساتھ شادی کی۔ یہ مشرف بہ اسلام ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی)

یہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد پیدا ہوئی۔ 

(السیدۃ عائشہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا و عالمۃ نساء العالمین  لعبد الحمید طہماز صفحہ 16، 17)