سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وصیت
علی محمد الصلابیسیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو وصیت کی کہ انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں دفن کیا جائے۔ جب آپ رضی اللہ عنہ نے وفات پائی تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ میں قبر کھودی گئی اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا سر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کی سیدھ میں رکھا گیا اور ان کی لحد کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر سے ملایا گیا۔
(الطبقات الکبرٰی لابن سعد: جلد 3 صفحہ 209)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی طرح سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی قبر بھی ہموار بنائی گئی اور اس پر پانی چھڑکا گیا۔
(ایضًا)