Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

مختصر تبصرہ(اہل سنت)

  جعفر صادق

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم

اما بعد

اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام

مختصر تبصرہ

اس مناظرے میں نئ بات یہ سامنے آئ کہ شیعہ مناظر بخش حسین نے اھل سنت مناظر کے سامنے عطیہ عوفی راوی کی روایت رکھی جس میں فدک نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف سے بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو عطا کرنے کا ذکر ھے۔

اھل سنت مناظر نے عطیہ عوفی راوی کے بارے میں ثبوت دیا کہ وہ ویسے ثقہ تھے مگر وہ شیعت کی طرف مائل بھی تھے اور اھل سنت اور شیعہ کتب سے ثبوت دیا کہ ایسے راوی کی ایسی روایت جو کسی بدعت میں مبتلا ھو اور روایت اس کے بدعتی مذھب کی تائید میں ھو تو قبول نہیں کی جائے گی۔

شیعہ مناظر باوجود اصول دیکھ لینے کے بضد رھا کہ عطیہ تمہارے یہاں ضعیف راوی نہیں ھے

اھل سنت مناظر بار بار کہتا رھا کہ متفق علیہ اصول کو مانو شیعہ مناظر انکار کرتا رھا۔

اھل سنت مناظر نے دلیل دی کہ جس آیت کے تحت وہ روایت بیان ھوئ ھے وہ تو اس وقت کی ھے جب فدک نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے قبضے میں آیا ھی نہیں تھا یعنی مکی آیت ھے تو جو چیز خود نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے قبضے میں نہیں تھی وہ کیسے سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو قبضے میں دی جاسکتی ھے؟؟

اور پھر اھل سنت مناظر نے یہ بھی ثابت کیا کہ اس روایت کو اھل سنت علماء نے کذب قرار دیا ھے۔

شیعہ مناظر بار بار یہی کہتا رھا کہ عطیہ عوفی ضعیف نہیں ھے اور شاید وہ یہ دھوکہ دینا چاھتا تھا کہ عطیہ کو کیوں کہ اھل سنت نے ثقہ کہا ھے تو عوام کو دھوکہ دے سکے گا کہ ثقہ ھونے سے ان کا دعوی ثابت ھوگیا۔

دوسری حرکت شیعہ مناظر کی یہ تھی کہ اھل سنت کتب سے ادھوری بات پیش کرتا تھا جب مناطر اھل سنت مکمل بات دکھا کر دھوکہ ثابت کرنے کیلئے اھل سنت کتب سے حوالہ پیش کرکے شیعہ مناظر کے دھوکے کا ثبوت دیتا تو شیعہ مناظر واویلا کرتا تھا کہ اپنی ھی کتب بھیج کر ثابت کر رھے ھو۔

عطیہ اور ان کے ساتھ سند میں دوسرے شیعہ راوی کے ھوتے ھوئے اصولی طور پر روایت قابل استدلال ھی نہ رھی اور جب اھل سنت نے دلائل سے ثابت کردیا کہ یہ روایت ھی خلاف واقعہ ھے کیوں کہ جس وقت آیت ذوالقربی... نازل ھوئ اس کے فوری متصل بعد فدک بی بی کو دینا ممکن ھی نہیں تھا کیونکہ مکی زندگی میں فدک خود نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے قبضے میں ھی نہیں تھا

اور اھل سنت محدثین بھی اسے کذب کہتے ہیں تو ایمانداری کا تقاضہ یہی تھا کہ شیعہ تسلیم کرتا اور کوئی دوسری دلیل دینے کی کوشش کرتا

مگر شیعہ مناظر بدزبانی کرکے زبردستی اپنی بات منوانے کی کوشش کرتا رھا۔

لگے ھاتھوں ایک بات کہتا چلوں۔ بدعت کی طرف مائل راوی جسے محدثین نے ثقہ کہا ھوتا ھے اس کی ایسی روایت قابل قبول نہیں ھوتی جو اس کے بدعتی مذھب کی تائید میں ھوں۔

شیعہ مناظر بار بار ایسی روایات کو بھی صحیح قرار دلوانے کی کوشش کرتا رھا۔

ایسا راوی مطلقاً ضعیف(کمزور) نہیں ھوتا مگر اس سے ایسی روایات جو دوسرے ثقہ غیر بدعتی راویوں کے خلاف ھوں اس راوی کے بدعت کی تائید والے معاملے میں اس کا کمزور اور ضعیف ھونا ثابت کرتا ھے

اسی لئے ایسے ثقہ بدعتی مذھب رکھنے والوں کی تائید بدعت والی روایت رد کی جانا متفقہ اصول ھے۔ شیعہ کو چاھئے کہ وہ کم از کم شیعہ اصول پڑھ کر مناظرے کے میدان میں اترا کرے۔

مبصر... سید ذاکر علی شاہ