شیعہ کی سیاسی تاریخ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

شیعہ کی سیاسی تاریخ

  مولانا مہرمحمد میانوالی

صفحہ 11 از 11

13۔ یرانی انقلاب امریکہ کے خلاف روس کی ایماء (اشارے) پر ہوا حقائق ملاحظہ ہوں۔ 
1۔ انقلاب ایران کا انداز نظم طریق ضبط، طرز رفتار کمیونسٹ انقلاب کے مشابہ ہے، خمینی کے اقوال کی تشہیر، تصویروں کا پھیلاؤ، مخالف قوتوں کا گھیراؤ، کتابوں اور کیسٹوں کی بھرمار اور خود خمینی کا سیاہ و سفید کا مالک ہونا، کمیونسٹ انقلاب کی علامت ہے یہ منصوبہ بندی کمیونسٹ دماغ کی ہے اور وہی یہ گاڑی چلا رہا ہے۔  
2۔ انقلابی حکومت نے روس نواز پارٹی سے اتحاد کر رکھا ہے یہ مخلوط حکومت روس سے خفیہ رشتہ کی علامت ہے۔
3۔ شاہ کے خلاف عوامی تحریک زوروں پر تھی اور انقلاب ایران کے دروازے پر آچکا تھا اس وقت روسی افواج ایران کی رگ حیات سے زیادہ قریب تھیں، چناچہ تاشقند کے ایک مبصر مسٹر والیم اے شمٹ اپنی کتاب "یہودی جنگ سے پہلے" میں لکھتے ہیں "ایران میں جب شاہ کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوئی تو روس نے ایران سے ملنے والے مسلم علاقوں میں اتنی فوج جمع کر رکھی تھی کہ ان مسلم علاقوں میں مارشل لاء کے نفاذ کا گمان ہوتا تھا"۔
4۔ حسین ہیکل کے بقول جب شاہ نے روسی سفیر سے پوچھا تم میرے لیے کیا کر سکتے ہو؟
سفیر نے کوئی جواب نہ دیا۔ شاہ رات کی تاریکی میں ملک چھوڑ گیا جب امام خمینی ایران میں داخل ہوئے تو استقبالیہ ہجوم میں، لینن اور ٹرائسکی کی کتابیں مار کسی تعلیمات کی گائیڈ بکس اور کمونسٹ لیڈروں کی رنگا رنگ تصویریں تقسیم ہوئیں، خمینی نے اس سرخاشاہی استقبال کے متعلق ایک لفظ بھی نہ کہا ہاں جب خمینی نے ایران کا انتظام سنبھال لیا 19 نومبر 1979ء کو جناب برزنیف کا یہ انتباہ نشر ہوا۔

"اگر امریکہ نے ایران میں کوئی مداخلت کی تو روس اس کاروائی کو اپنی سلامتی کے خلاف سمجھے گا"
 افغانستان میں روسی فوج کا بڑا حصہ آج بھی ایرانی سرحد پر موجود ہے یہ خاموش رابطے فوجوں کا اجتماع امام خمینی کا استقبال تو وہ پارٹی سے سیاسی اختلاط، ایران کے خلاف کاروائی کو روس کا اپنے خلاف سمجھنا۔  
" کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے"
قارئین کرام! تاریخ شیعہ ہماری اس کتاب کا موضوع نہ تھا لیکن موجودہ حالات میں اپنی قوم و ملک کے تحفظ کے لیے اس فرقہ کی قدیم و جدید تاریخ مرتب کی ہے ان لوگوں نے ہمیشہ غیر مسلم کیمپ سے، مسلم کیمپ پر حملے کیئے ہیں یا جاسوسی کی ہے۔ براہ کرم ایم۔ار۔ڈی یا پی۔پی۔پی کے رہنماؤں اور حکمرانوں کو واضح کر دیں کہ ان لوگوں کا تحفظ ضرور کریں لیکن ان پر اعتماد کرکے سیاست اور کلیدی آسامیاں ان کے حوالے نہ کریں نہ ان کے پروپگینڈے اور مطالبات، ایجی ٹیشن سے متاثر ہوں، نہ ایرانی انقلاب کو پسند کریں، سوائے اس کے کہ شیعوں کو وہی حقوق پاکستان میں دیں جو ایران میں سنیوں کو دیئے ہیں۔


صفحہ 11 از 11