آیت ولایت - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

آیت ولایت

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 3 از 3

شیعہ مصنف نے اپنی تائید میں ثعلبی کا حوالہ دیا ہے ہم کہتے ہیں کہ ثعلبی نے سیدنا ابنِ عباسؓ کا یہ قول بھی نقل کیا ہے "یہ آیت سیدنا ابوبکرؓ کی شان میں نازل ہوئی" نیز ثعلبی نے عبدالمالک سے نقل کیا ہے کہ میں نے سیدنا ابوجعفرؒ سے آیت کی تفسیر پوچھی تو انہوں نے فرمایا "اس سے مراد سب مومن ہیں" میں نے عرض کیا بعض لوگ اس سے سیدنا علیؓ مراد لیتے ہیں یہ سن کر سیدنا باقرؒ نے فرمایا "اہلِ ایمان میں سیدنا علیؓ بھی شامل ہیں" ضحاک سے بھی یہی مراد ہے۔

علی بن ابی طلحہ سیدنا ابنِ عباسؓ سے اس آیت کی تفسیر میں نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا "سب مومن و مسلم اللہ تعالیٰ کے ولی ہیں" ہم شیعہ کے ادعاء اور اجماع کو معاف کرتے اور ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے دعویٰ کے اثبات میں ایک سند صحیح ہی پیش کریں۔ ثعلبی سے نقل کردہ روایت ضعیف ہے اور اسکے راوی مہتم بالکذب ہیں باقی رہا فقیہ ابنُ المغازل واسطی تو اسکی کتاب اکاذیب کا پلندہ ہے اسکی حقیقت سے ہر وہ شخص آشنا ہے جو علمِ حدیث سے معمولی سی بھی واقفیت رکھتا ہے۔

اگر آیت کا مطلب یہ قرار دیا جائے کہ حالت رکوع میں بھی زکوٰۃ ادا کی جاسکتی ہے تو یہ موالات کی شرط ٹھہری گی اور سیدنا علیؓ کے سوا کوئی بھی مسلمان ولی نہیں بن سکے گا بنا بریں حسنؓ و حسینؓ بھی امام نہیں ہوں گے۔ 

علاوہ ازیں اس آیت میں یقیمون الصلوٰۃ جمع کا صیغہ ہے لہٰذا صرف واحد اسکا مصداق نہیں ہوسکتا علاوہ ازیں تعریف کسی اچھے کام پر کی جاتی ہے ظاہر یہ کہ نماز میں یہ کام کرنا فعل محمود نہیں ہے اگر یہ اچھا کام ہوتا تو آنحضرتﷺ بھی ایسا کرتے اور اسکی ترغیب دیتے نیز سیدنا علیؓ بار بار یہ کام سرانجام دے رہے ہوتے۔

ظاہر یہ کہ نماز میں ایک طرح کا انہماک ہوتا ہے لہٰذا یہ فصل نماز کے منافی ہے پھر یہ کہنا کس حد تک درست ہے کہ ولی وہی شخص ہوگا جو حالت رکوع میں سجدہ کرے علاوہ ازیں ویوتون الزکوٰۃ کے الفاظ وجودِ زکوٰۃ پر دلالت کرتے ہیں حالانکہ عہدِ رسالت میں سیدنا علیؓ تنگدست تھے اور زکوٰۃ ان پر فرض نہ تھی چاندی کی زکوٰۃ اس شخص پر فرض ہوتی ہے جو نصاب کا مالک ہو اور اس پر ایک سال گذر جائے مگر سیدنا علیؓ صاحبِ نصاب نہ تھے مزید براں اکثر علماء کے نزدیک زکوٰۃ میں انگوٹھی کا دینا کافی نہیں ہوتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ شیعہ مصنف کی ذکر کردہ آیت مندرجہ ذیل کی مانند ہے اور ان میں کوئی فرق نہیں پایا جاتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ۝۔ 

(سورۃ البقرۃ آیت 43)۔

ترجمہ: اور نماز پڑھا کرو اور زکوٰة دیا کرو اور (خدا کے آگے) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا کرو۔

يَا مَرْيَمُ اقْنُتِی لِرَبِّكِ وَاسْجُدِی وَارْكَعِی مَعَ الرَّاكِعِينَ۝۔

(سورۃ آل عمران آیت 43)۔

ترجمہ: حضرت مریم علیہا السلام اپنے پروردگار کی فرمانبرداری کرنا اور سجدہ کرنا اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرنا۔

متنازعہ آیت کی صحیح تفسیر:

مفسرین کے یہاں یہ بات عام طور سے مصروف ہے کہ زیرِ نظرِ آیت مولاتِ کفار سے روکنے اور اہلِ اسلام کے ساتھ دوستانہ مراسم کرنے کے سلسلہ میں نازل ہوئی غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ سیاق و کلام بھی اسی پر دلالت کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

ترجمہ: اے ایمان والوں! یہود و نصاریٰ کو دوست مت بناؤ تم میں سے جو شخص ان سے دوستی رکھے گا وہ انہی میں سے ہوگا بےشک اللہ تعالیٰ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔ 

(سورة المائدہ آیت 52۔51)۔

اس آیت میں یہود و نصاریٰ کے ساتھ دوستانہ مراسم قائم کرنے سے منع کیا گیا ہے اسکے بعد فرمایا:

ترجمہ: جن لوگوں کے دلوں میں کھوٹ ہے آپ دیکھتے ہیں کہ وہ بھاگ بھاگ کر ان یہود و نصاریٰ کی طرف جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں ان کے ساتھ دوستی نہ لگانے کی صورت میں کسی مصیبت میں گرفتار ہوجانے کا اندیشہ ہے اللہ تعالیٰ نے عنقریب ہی کسی فتح یا کسی اور بات کی بشارت بنائے گا جس سے وہ ان باتوں پر نادم ہوں گے جو انہوں نے اپنے جی میں پوشیدہ رکھی تھی۔

اسکے بعد فرمایا:إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ ٱللَّهُ الخ۔

سے معلوم ہوا کہ مومنین کا عام وصف ہے مگر سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا علیؓ اور سابقینِ اولین صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ان میں بالاولیٰ داخل ہیں۔ 

جو شخص حدیثِ نبویہ میں غور و فکر کرے گا اس پر شیعہ مصنف کی دروغگوئی واضح ہوگئی اور شیعہ کی ذکر کردہ تفسیر صحیح ہوتی تو جن لوگوں نے سیدنا علیؓ کا ساتھ چھوڑا تھا اور انکی مدد کا حق ادا نہیں کیا وہ ذلیل و خوار ہوجاتے حالانکہ ایسا نہیں ہوا بلکہ وہ مظفر و منصور ہوئے او ر انہوں نے بلاد فارس روم اور قبط کو فتح کیا۔

ماخوذ از "الدین الخالص" مشہور محقق علامہ اللہ یار خانؒ 

"منہاج السنۃ النبویہ" از علامہ ابنِ تیمیہؒ۔ 

تنقیح علامہ ذھبیؒ۔  

تخشیہ علامہ محب الدین خطیبؒ۔

ترجمہ: پروفیسر غلام احمد حریری صفحہ 614۔


صفحہ 3 از 3