شرعی حدود کا نفاذ
علی محمد الصلابیاللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی نافرمانی کرنے والوں پر شرعی حدود کا نفاذ گورنر کا دینی فریضہ ہے۔ یہ ان اہم ترین امور میں سے ہے جو گورنر کے ذمہ عائد ہوتے ہیں خواہ ان حدود کی زد میں وہ لوگ آتے ہوں جو مسلمانوں کے عام منافع سے کھلواڑ کرنے والے ہوں، یا وہ لوگ جو مخصوص و متعین لوگوں کو نقصان پہنچاتے ہوں۔
(السیاسۃ الشرعیۃ: ابن تیمیۃ: صفحہ 66)
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور آپ کے گورنروں نے شرعی حدود کا مکمل نفاذ اپنے دور میں کیا۔