امانت کی ادائیگی
علی محمد الصلابیسیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے امراء و فوج کے لیے جو تعلیمات جاری کیں وہ اس سلسلہ میں بالکل واضح تھیں کہ وہ لوگ جو مال غنیمت حاصل کریں ان پر فرض ہے کہ وہ اس میں امانت داری کا ثبوت دیں۔ کوئی بھی اس میں ذرا برابر خیانت نہ کرے بلکہ پورے کا پورا جمع کریں اور پھر اس معرکہ میں شریک تمام مجاہدین کے مابین تقسیم کیا جائے جنہوں نے ایک ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے۔
(الإدارۃ العسکریۃ فی الدولۃ الاسلامیۃ: جلد 1 صفحہ 46)
اور بطور مثال یہاں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وہ وصیت بھی پیش کی جا سکتی ہے جو یزید بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کو مال غنیمت میں خیانت سے منع کرتے ہوئے کی تھی۔
(تاریخ الخلفاء للسیوطی: صفحہ 121)
یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بعض تعلیمات قائدین اور لشکر پر حقوق اللہ سے متعلق ہیں۔