جاہلی عصبیت
علی محمد الصلابیابن خلدون فرماتے ہیں: جب اسلامی فتوحات کی تکمیل ہو گئی، ملت اسلامیہ کی بادشاہت مکمل ہو گئی اور عرب لوگ بصرہ، کوفہ، شام اور مصر میں رہائش پذیر ہو گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا اعزاز حاصل کرنے والے اور آپ کے آداب و سنن کی اتباع کرنے والے یہ لوگ تھے: انصار و مہاجرین، قریش، اہل حجاز اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے لوگ، جہاں تک دوسرے تمام عربوں کا تعلق ہے جیسا کہ بنوبکر بن وائل، عبدالقیس، ازد، کندہ، تمیم، قضاعہ، ربیعہ اور دوسرے لوگ تو ان میں سے صرف چند کو ہی شرف صحابیت حاصل ہو سکا۔