Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت ابو ایوب انصاریؓ

میزبانِ رسولﷺ سے کون واقف نہیں؟ آپ سابقین اولین میں سے ہیں، بیعت عقبہ ثانیہ میں موجود تھے، بدر و حنین اور خندق سمیت سارے غزوات میں رسول اللّٰہﷺ کے ساتھ رہے، آپ کو بھی دربارِ رسالت مآبﷺ میں کتابت کا شرف حاصل ہے، عراقی، انصاری اور ابن سید الناس وغیرہ نے اس کی صراحت فرمائی ہے۔

(حوالہ کے لیے دیکھیے: شرح الفیہ: صفحہ، 246 عیون الاثر: جلد، 2 صفحہ،ب316 المصباح المضئی: جلد، 1 صفحہ، 21 بحوالہ نقوش: جلد، 7 صفحہ، 136)

حضرت علیؓ جب عراق جانے لگے تھے تو اس موقع سے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کو حُدیبیہ میں اپنا قائم مقام بنایا تھا، خوارج کی جنگ میں بھی حضرت علیؓ کی طرف سے حصہ لیا، بالآخر قسطنطنیہ کی جنگ میں شہید ہوئے، وفات سے پہلے سپہ سالار نے آپ سے آخری خواہش پوچھی، تو آپ نے فرمایا کہ: جب میں مر جاؤں، تو میری لاش کو دشمن کی زمین میں آگے لے جا کر دفن کر دینا چنانچہ جب انتقال ہوا، تو یزید بن معاویہؓ نے ایک دستہ تیار کیا، جس کی نگرانی میں آپ کو قسطنطنیہ کے قریب لے جا کر دفن کیا گیا۔

(مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: سیرت ابنِ ہشام: جلد، 1 صفحہ، 498 الاستیعاب،: جلد، 1 صفحہ، 404 الاصابۃ: جلد، 1 صفحہ، 405 اسدالغابہ: جلد، 2 صفحہ،81 وغیرہ)