جہاد میں شرکت
نقیہ کاظمیجہاد میں شرکت
صفہ کے طلبائے کرامؓ نے اپنے آپ کو صرف علمِ دین سیکھنے اور عبادت کرنے ہی تک محدود نہیں کر رکھا تھا بلکہ مسلمانوں کے اجتماعی کاموں اور میدانِ کار زار میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ اور میدانِ جہاد میں بڑے بڑے کارنامے انجام دیتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ دین کے عالم، رات کے راہب اور دن کے شہ سوار تھے۔ کتنے ہی اصحابِ صفہؓ میدانِ کار زار میں شہید ہوئے۔ نمونہ از خروارے کے طور پر چند اسمائے گرامی پیش کیے جارہے ہیں۔ سیدنا صفوان بن بیضاءؓ، سیدنا خریمؓ بن فاتک، سیدنا خبیبؓ بن یساف، سیدنا سالم بن عمیرؓ اور سیدنا حارثہ بن نعمانؓ غزوۂ بدر میں جامِ شہادت نوش کئے۔
(الحلیۃ: صفحہ، 356/363/364/367/371/373 جلد، 1)
غزوۂ احد میں سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے۔ (الحلیۃ:صفحہ، 357 جلد، 1)
جنہیں فرشتوں نے غسل دیا۔ غزوۂ خیبر میں حضرت ثقف بن عمروؓ
(الحلیۃ:صفحہ، 352 جلد، 1)
غزوہ تبوک میں حضرت عبداللہ ذُوالبجادینؓ اور جنگِ یمامہ میں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بھائی سیدنا زید بن خطابؓ اور حضرت سالم مولیٰ ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے۔
(الحلیۃ: صفحہ، 356/367/370 جلد، 1 ایک مد 800 گرام یا 500 گرام اور 32 ملی گرام ہوتا ہے)