سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ
علی محمد الصلابیامیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: معاویہ رضی اللہ عنہ کی امارت کو ناپسند نہ کرو، اللہ کی قسم! اگر تم نے انھیں گم پایا تو تم ایسے سر دیکھو گے جو کندھوں سے اندرائن کی طرح گر رہے ہوں گے۔
(البدایۃ و النہایۃ: جلد 11 صفحہ 430)
اس اثر میں امیر المؤمنین علی رضی اللہ عنہ اپنے اصحاب کو تلقین کرتے نظر آتے ہیں کہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی امارت کو کراہت کی نظر سے نہ دیکھا جائے