حضرت مغیرہ بن شعبہؓ
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندحضرت مغیرہ بن شعبہؓ
آپ کو ”مغیرة الرأی“ بھی کہا جاتا تھا، آپ عرب کے نہایت ہوشیار اور چالاک لوگوں میں شمار ہوتے تھے، خندق کے سال ایمان لائے، بیعتِ رضوان میں بھی شریک رہے، غزوۂ یرموک میں ایک آنکھ زخمی ہوگئی، حضرت معاویہؓ نے آپ کو کوفہ کا گورنر بنایا تھا، آپ کاتبینِ وحی میں سے ہیں، لوگوں کے معاملات لکھا کرتے تھے، ”الوثائق السیاسیہ“ میں متعدد دستاویزات آپ کے لکھے ہوئے ہیں (دیکھیے: وثیقہ نمبر 81، 83، 86، 95، 154، 194، 195 اور 204)
(مزید حوالوں کے لیے دیکھیے: الاصابہ جلد2 صفحہ452، الاستیعاب صفحہ1446، البدایہ والنہایہ جلد5 صفحہ350، المصباح المضئی 8باب، الوزراء والکتاب 12 تاریخ یعقوبی جلد2 صفحہ80، التنبیہ والاشراف 245، تجارب الامم جلد1 صفحہ 149 العجالةالسنیہ صفحہ246، عیون الاثر جلد2 صفحہ315 بحوالہ ”نقوش“ جلد7 صفحہ187،188)