وضو کے مسنون طریقہ کے بیان کے بعد ہم پروفیسر غلام صابر کی کتاب وضو ءرسول میں بیان کردہ ان مسائل کا ذکر ترتیب وار کرتے ہیں جن سے اہلِ سنت والجماعت کو اختلاف ہے۔ اور جہاں ہم نے ضروری سمجھا وہاں شیعہ کتب کے حوالے بھی ذکر کیے ہیں تاکہ حجت قائم ہو جائے۔ اور
ليهلك م هلك عن بینة وحيى من حى عن بينة
تاکہ جو ہلاک ہوتا ہے وہ دلیل واضح ہو جانے کے بعد اس کے اعراض کی وجہ سے ہلاک ہو، اور جو زندہ رہتا ہے وہ دلیل کے ساتھ زندہ رہے۔