Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

امام ذہبی رحمہ اللہ

  علی محمد الصلابی

امام ذہبی معاویہ رحمہ اللہ کو امیر المؤمنین اور شاہ اسلام (سیر اعلام النبلاء: جلد 3 صفحہ 120) بتاتے ہیں، مزید فرماتے ہیں: سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا شمار ان بہترین بادشاہوں میں ہوتا ہے جن کا عدل ان کے ظلم پر غالب تھا، مگر وہ کمزوریوں سے مبرا نہیں تھے، اللہ تعالیٰ ان سے درگزر فرمائے۔

(ایضاً: جلد 3 صفحہ 159)

ان کے لیے یہی بات کافی ہے کہ پہلے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے انہیں ایک صوبے کا گورنر بنایا اور پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے، اور انہوں نے یہ ذمہ داری خوب نبھائی، لوگ ان کی جود و سخا اور حلم و حوصلہ سے ہمیشہ خوش رہے۔ اس شخص نے لوگوں کی سیادت و قیادت کی اور اپنی عقل و فکر، حلم و حوصلہ، وسیع الظرفی اور صائب رائے کو کام میں لاتے ہوئے بڑی خوبی کے ساتھ ایک دنیا کا نظام چلایا۔

(ایضاً: جلد 3 صفحہ 132، 133)