Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما

  علی محمد الصلابی

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر کسی کو سردار نہیں دیکھا۔ میں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھی نہیں؟ انہوں نے فرمایا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان سے بہتر تھے جبکہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ان سے بڑے سردار تھے۔

(البدایۃ و النہایۃ: جلد 11 صفحہ 438)

دوسری روایت میں ہے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بڑا سردار نہیں دیکھا۔ ان سے دریافت کیا گیا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی نہیں؟ انہوں نے جواب دیا: ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم ان سے بہتر تھے مگر وہ سردار ان سے بڑے تھے۔

(ایضاً: جلد 11 صفحہ 438)