Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما

  علی محمد الصلابی

امام احمدؒ نے اپنی سند سے ابنِ عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ اگر سب لوگ حضرت عثمان غنیؓ کے قتل پر جمع ہوتے تو ان پر اسی طرح پتھر برسائے جاتے جس طرح قوم لوط پر پتھر برسائے گئے تھے۔

(فضائل الصحابۃ: جلد 1 صفحہ 563 رقم 746)

 اور آپؓ حضرت عثمان غنیؓ کی مدح اور ان کی تنقیص کرنے والوں کی مذمت میں فرماتے ہیں: ابو عمرو پر اللہ رحم فرمائے اللہ کی قسم آپ اقارب پر سب سے زیادہ نوازش کرنے والے، نیکو کاروں میں سب سے افضل، بوقت سحر کثرت سے عبادت کرنے والے، جہنم کے ذکر کے وقت بہت زیادہ آنسو بہانے والے، ہر فیاضی کے وقت اٹھ کھڑے ہونے والے، ہر عطیہ کی طرف سبقت کرنے والے، انتہائی محبوب، خوددار اور وفادار تھے، آپ لشکر تبوک کو تیار کرنے والے اور رسول اللہﷺ کے داماد تھے۔ جو آپ پر لعنت کرے اللہ تعالیٰ اس پر قیامت تک لعنت کرنے والوں کی لعنت نازل فرمائے۔

(العقیدۃ فی اہل البیت: صفحہ 234، مروج الذہب: المسعودی: جلد 3 صفحہ 64)