تیسری روایت - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

تیسری روایت

  حافظ عبدالقدوس خان قارن

پروفیسر  نے روایت سوم کا عنوان قائم کر کے ابو ضبیانؒ کی سند سے حضرت علیؓ کے وضو کی روایت کے یہ الفاظ نقل کیے ہیں:  

وسح على نعليه ثم دخل المسجد فخلع نعليه ثم صل (صفحہ 44)

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے وضو سے متعلق جو روایات منقول ہیں ان سب میں پاؤں دھونے کا ذکر ہے۔ تو یہاں مسح على نعليہ وقدميه کا معنیٰ بھی ان روایات کے پیشِ نظر دھونا ہی کریں گے۔

اور عربی زبان میں غسلِ خفیف پر مسح کا اطلاق موجود ہے۔ جیسا کہ علامہ ابنِ کثیرؒ فرماتے ہیں:  

ان المسح يطلق على الغسل الخفیف(تفسیر ابنِ کثیر: جلد 2 صفحہ26)  

ترجمہ: بے شک مسح کا اطلاق غسلِ خفیف پر کیا جاتا ہے۔