Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ایثار

  علی محمد الصلابی

سیدنا احنفؒ جو اپنے لیے پسند کرتے وہی دوسروں کے لیے بھی پسند کرتے تھے، بلکہ خیر و بھلائی میں اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیتے تھے۔ آپ کے مطمئن نفس کو یہ انتہائی محبوب و مرغوب تھا کہ آپ کی محنت سے دوسروں کو خیر حاصل ہو جائے۔ جس وقت احنفؒ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خلافت میں حاضر ہوئے آپؒ نے انہیں ان کی خدمات پر انعام سے نوازنا چاہا، انہوں نے عرض کیا: سیدنا امیر المؤمنینؓ! میں اتنے دور دراز علاقہ کو طے کر کے آپؓ کے پاس انعام لینے حاضر نہیں ہوا ہوں، میری ضرورت وہی ہے جو میرے پیچھے لوگوں کی ضرورت ہے اس سے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس ان کا مقام اور بلند ہو گیا۔

(تہذیب ابنِ عساکر: جلد، 7 صفحہ، 12)