Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

خلع

  علی محمد الصلابی

سیدہ ربیع بنتِ معوذ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میرے اور میرے شوہر کے درمیان اختلاف ہو گیا میں نے کہا: آپ ہر چیز لے لیں اور میرا معاملہ صاف کر دیں۔ انہوں نے کہا: میں نے کر دیا۔ اللہ کی قسم انہوں نے میرا سب کچھ لے لیا یہاں تک کہ میرا بستر بھی نہیں چھوڑا۔ میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئی جب کہ آپؓ گھر میں محصور تھے۔ آپؓ نے فرمایا: (الشرط املک) شرط مقدم ہے تم ہر چیز لے لو یہاں تک کہ موباف بھی لے لو۔

(الطبقات: جلد، 8 صفحہ، 448)