Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مکہ مکرمہ

  علی محمد الصلابی

رابعاً: مکہ مکرمہ

1۔ خالد بن العاص بن ہشام رضی اللہ عنہ کی ولایت:

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے 42 ھ میں خالد بن العاص بن ہشامؓ کو مکہ مکرمہ کا والی مقرر فرمایا۔ 

(ایضاً صفحہ 392)

مورخ طبری نے43، 44ھ میں مکہ مکرمہ کے ولاۃ کے نام بتانے کے بعد مکہ مکرمہ کے عمال کے نام ذکر کرنے سے (الاستیعاب: جلد 2 صفحہ 504)

خاموشی اختیار کرتے ہوئے صرف اس عبارت پر اکتفا کیا ہے: اس سال مختلف شہروں کے ولاۃ و عمال کے نام پہلے بتائے جا چکے ہیں۔

(مرویات خلافۃ معاویۃ: صفحہ 278)

اس سلسلے میں ابن جوزی (المنتظم: جلد 5 صفحہ 193، 206)

اور ابن اثیرؒ نے بھی اس کی متابعت کی ہے۔

(الکامل فی التاریخ نقلا عن مرویات خلافۃ معاویۃ: صفحہ 278)