Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

اذان


اذان

مسجد میں اذان نماز کی دعوت کے لئے دی جاتی ہے حضرت شاہ ولی اللہؒ فرماتے ہیں کہ اذان اسلام کا بلند ترین شعار ہے اور یہ کہ اسلام نے اپنے اس شعار میں گمراہ فرقوں کی مخالفت کو ملحوظ رکھا ہے۔

فتاویٰ قاضی خان اور البحرا الرائق وغیرہ میں تصریح کی گئی ہے کہ اذان اعلامِ دین میں سے ہے یہی وجہ ہے کہ فقہاء اکرامؒ نے جہاں مؤذن کے شروط شمار کئے ہیں وہاں یہ بھی لکھا ہے کہ مؤذن مسلمان ہونا چاہیے۔

واما الاسلام فینبغی ان یکون شرط صحۃ فلا یصبح اذا کان کافر علی ای ملۃ:

مؤذن مسلمان ہونے کی شرط بھی ضروری ہے پس کافر کی اذان صحیح نہیں، خواہ کسی مذہب کا ہو۔