Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

فیصلہ

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

جب ہر چہار امور تنقیح بحقِ اہلِ سنت و الجماعت خلافِ شیعہ براہین قاہرہ قرآن و حدیث ائمہ اہلِ بیتؓ و اقوال جناب امیرؓ سے ثابت ہوگئے ہیں تو دعویٰ شیعہ باطل قرار دیا جا کر ڈگری بحق اہلِ سنت خلافِ شیعہ صادر کی جاتی ہے کہ امامتِ بخلافت ایک ہی چیز ہے اور حضرت امیرؓ کی خلافت بلافصل پر کوئی نص قرآن و حدیث میں ثابت نہیں ہے اور انتخاب خلافتِ شوریٰ مہاجرین و انصار اور اتفاق اہل حل و عقد سے عین منشاء ایزدی سے درست طور پر ہوتا رہا جناب امیرؓ ہر چیز طالب خلافت نہیں تھے بلکہ وہ وزارت کو خلافت پر ترجیح دیتے تھے اور انہوں نے ہر سہ خلافت کی بیعت کی اور یہ خلافت بالکل حق تھی شیعہ کا یہ سب شور و شغب ان کی لاعلمی اور جہالت اور ہٹ دہرمی کی وجہ سے ہے اور درحقیقت دوستی کے لباس میں یہ جناب امیر المؤمنینؓ اور جملہ اہلِ بیتؓ کے سخت ترین دشمن ہیں خدا ان کو ہدایت کرے اب خلافت کی بحث ختم ہو چکی اور دلائل سے ہم نے اپنے مدعا کو ثابت کر دیا جس کا جواب شیعہ قیامت تک نہیں دے سکتے اب ہم ان مطاعن کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جو شیعہ صاحبان آنحضرتﷺ کے اصحابِ پاک اور ازواجِ مطہراتؓ کے خلاف کیا کرتے ہیں ہم ان تمام مطاعن کا جواب شافع الزامی اور تحقیق طور پر دیں گے اور استدلال عقلی و نقلی سے شیعہ کے ان ہزیانات کا قلع قمع کر دیں گے۔ واللہ الموافق۔